counter easy hit

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سانحہ گیاری کے شہدا کی تیسری برسی

Gayari Tragedy

Gayari Tragedy

اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آج سانحہ گیاری کے شہدا کی تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔

سانحہ گیاری تین سال قبل سیاچن گلیشر میں پیش آیا تھا جہاں برفانی تودے تلے دب کر پاک فوج کے ایک کرنل سمیت 139 جوان شہید ہوئے تھے۔

ان میں سے 124 جوانوں کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تھا جو گیاری سیکٹر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور دو سال تک مسلسل یہ آپریشن جاری رہا اور انتہائی کوششوں کے بعد لاکھوں ٹن برف ہٹاکر جوانوں کی لاشیں نکالی گئیں جنھیں بعد ازاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔