counter easy hit

اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل، اب پاکستان جتنے مرضی پیسے بھیجوں وہ بھی بغیر کٹوتی کے۔۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جب سے پاکستان تحریک انصاف کی ت حکومت پاکستان میں بر سر اقتدار آئی ہے ، حکومت کی اولین ترجیح میں ہمیشہ سے نظر انداز رہنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مثالی اقدامات کیے گئے، جن سے اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی عمرانخان حکومت کے اس اقدامات کو سراہا گیا ہے، تاہم اب حکومت نے اب اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ایک اور شاندار سرورس متعارف کروا دی ہے جس کے تحت اب اوورسیز پاکستانی جتنے مرضی پیسے بھیجے ان پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے مراد سعید کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی اب بغیر کسی کٹوتی کے پاکستان میں اپنے پیسے بھجوا سکتے ہیں، نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے کام پر آغاز کر دیا گیا ہے، اب کسی بھی پرچی یا سفارش پر کسی کا بھی تقرر و تبادلہ نہیں ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی جو کہ بیرون ملک میں رہتے ہیں وہ اب اپنے پیاروں کو بغیر کسی کٹوتی کے پاکستان آسانی سے رقوم منتقل کر سکتے ہیں، پاکستان پوسٹ دور دراز کے علاقوں میں بینکوں اور ایڈورٹئازنگ کمپنیوں کے کام بھی سر انجام دے رہا ہے، اس کے علاوہ موبائل ایپ کی سہولت بھی شہرویوں کو مہیا کر دی گئی ہے، واضح کر دیان چاہتا ہوں کہ اب کسی کا بھی تبادلہ کسی پرچی یا سفارش پر نہیں ہوگا، تمام ملازمین و افسران کے این ٹی این نمبر پر ان کی سروس سے متعلق تمام معلومات مہیا کی جا چکی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر پینتیس ہزار نوجوانوں کو فری انٹرن شپ پروگرام فراہم کر رہے ہیں، جب کہ پاکستان میں ای کامرسس سروس کے لیے بھی وزارت کامرس کے پاس جارہے ہیں اور مسلسل رابطوں میں ہیں ، تاکہ ملک میں ای کامرس بھی جلدی سے جلدی بحال ہوسکے۔

GIANT, PROBLEM, SOLVED, FOR, PAKISTANIES, GOVT. SOLVED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website