counter easy hit

کامران یوسف گھمن کی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ۔یورپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کی ہدایات۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے لاہور میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے سید یوسف رضا گیلانی کوباہمی امور کے علاوہ یورپ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن جیسے نوجوان ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے سید یوسف رضا گیلانی کو دورہ فرانس کی بھی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اور فرانس کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی جلد فرانس کا دورہ کریں گے ۔

Kamran Ghuman - Syed Yousuf Raza Gilani (1)

Kamran Ghuman – Syed Yousuf Raza Gilani

Kamran Ghuman - Syed Yousuf Raza Gilani (2)

Kamran Ghuman – Syed Yousuf Raza Gilani

Kamran Ghuman - Syed Yousuf Raza Gilani (3)

Kamran Ghuman – Syed Yousuf Raza Gilani