counter easy hit

معروف غزل گائیک غلام علی کا کولکتہ میں کنسرٹ

Ghulam Ali concert in Kolkata

Ghulam Ali concert in Kolkata

کولکتہ……معروف غزل گائیک غلام علی، کولکتہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگا کر حاضرین پر سحر طاری کردیا۔
بھارتی شہر کولکتہ میں سجے کنسرٹ میں غزل گائیک غلام علی کا استقبال وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کیا۔ لیجنڈری غزل گائیک غلام علی نے کولکتہ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔نیتاجی اندور اسٹیڈیم میں ہونے والے شو کے ٹکٹ فروخت نہیں کیے گئےبلکہ کنسرٹ میں شرکت کی اجازت پہلے سے دیے گئے دعوت نامے دکھانے پر دی گئی۔یہ حفاظتی اقدامات گزشتہ سال شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ملتوی ہونے والے شو کے تناظر میں کیے گئے۔ انتہا پسند تنظیم شیوسینا غلام علی کی بھارتی شہروں میں پرفارمنس کی شدید مخالفت کرتی رہی ہے۔