counter easy hit

قیادت سے اختلاف، غلام احمد بلور کا اے این پی چھوڑنے پر غور

پشاور: (مانیٹرنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام احمد بلور نے ہارون بلور کے بیٹے کو انٹر پارٹی الیکشن میں نشست نہ دینے پر پارٹی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا، کہتے ہیں کہ اگلے دو چار روز میں مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہارون بلور شہید کے بیٹے دانیال بلور کو انٹرا پارٹی الیکشن میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر الیکشن سے روک دیا گیا ہے۔ ہماری صدیوں سے پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں لیکن پارٹی قائدین نے قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے پارٹی چھوڑنے پر سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ان کا خود کہنا تھا کہ اگلے تین چار دنوں کے بعد اپنی قسمت کا فیصلہ کروں گا۔

دوسری جانب حلقے کے ووٹرز نے بھی پارٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حقدار کو سامنے لایا جائے۔ خیال رہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کل باچا خان مرکز میں ہو رہے ہیں۔ اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website