counter easy hit

غریدہ فاروقی نے ایسا راز فاش کردیا کہ سیاسی منظر نامے پر ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے مبہم ٹوئیٹ نے سیاسی منظر نامے میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے ڈیل طے پا جانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔ تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ 2 روز قبل اس پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے لیے بڑی شدت اور اہتمام کے ساتھ این آر او کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اانہوں نے بتایا کہ جنرل (ر) قیوم کے ذریعے یہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انکا کہنا وہ آجکل راہداریوں میں پائے جارہے ہیں اورمرکزی سطح پر بات چیت جاری ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار بھی خفیہ انداز میں متحرک ہو چکے ہیں اور انکی جانب سے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بات بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ جب بھی شریف خاندان پر برا وقت پڑا ہے تو چوہدری نثار کی جانب سے انکی ریلیف کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم اب موجودہ صورتحال میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے تاہم یہ بات حتمی ہے کہ این آر او کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ معروف اینکر غریدہ فاروقی نے ایک مبہم ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شریف خاندان کے لیے چل رہی ڈیل کے فائنل یہونے کا اشارہ دیا ہے۔انکا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔