counter easy hit

جرمنی کے لئے نئے سفیر پاکستان جوہر سلیم نے اپنی اسناد سفارت صدر جرمنی یو آخم گائوک کو پیش کر دیں

Juhar Saleem and J Gauk

Juhar Saleem and J Gauk

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق گذشتہ دنوں جرمنی کیلئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیر جوہر سلیم، پاکستانی سفارتی وفد کے ہمراہ، جسمیں منسٹر مسز رخسانہ افضال، کونسلر سجاد حیدر خان، دفاعی اتاشی بریگیڈیر عدنان آصف جاہ شاد، ٹیکنیکل اتاشی گروپ کیپٹن محسن محمود، بحری و فضائی اتاشی کیپٹن خالد ثمر خان اور سفیر پاکستان کی اہلیہ زریں جوہر شامل تھیں،Bellevue Palace ایوان صدرتشریف لے گئے،جہاں انہوں نے Joachim Gauk صدر وفاقی جمہوریہ جرمنی کوایک پروقار تقریب میں اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

سفیر پاکستان کے ایوان صدر پہنچنے پر چیف پروٹوکول آفیسر نے ان کااستقبال کیا۔ انکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جرمن فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور سفیر پاکستان نے دستہ کا معائنہ کیا۔ سفیر پاکستان جوہر سلیم نے صدرجرمنی یوآخم گائوک کو صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پہنچاتے ہوئے انکی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

انہوںنے پاکستان کیلئے جرمنی سے اچھے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر، کشادہ اور مظبوط ہوں گے۔ جرمن صدر نے اس بارے میں اپنے بھر پور تعاون اور مد دکا یقین دلایا۔ سفیر پاکستان نے مہمانوں کے تاثرات قلمبند کرنے والی سنہری کتاب پر دستخط کرتے ہو ئے جرمنی وپاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور اضافہ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔