اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔

آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔








