counter easy hit

گیس بحران:ملتان ریجن میں سی این جی کا کاروبار ٹھپ

Gas crisis: halt CNG business in Multan

Gas crisis: halt CNG business in Multan

 

ملتان (یس اردو نیوز) گیس کے بحران کی وجہ سے سی این جی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ملتان ریجن کے137کے قریب سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔

ملتان ریجن کے 220میں سے صرف 83سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں،جن کی بندش بھی شروع ہوگئی ہے ،جس کے باعث اس کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگیا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کا کہنا ہے کہ بےجا ٹیکس کے باعث 83کھلے اسٹیشن بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں ،سی این جی سیکٹرکےبحران کوایل این جی کی فراہمی سے بھی ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گیس بحران کی وجہ سےسی این جی سےوابستہ افراد کاکاروبارٹھپ ہوگیا ہے، ایل این جی کی فراہمی بھی آدھا دن کی جارہی ہے۔

ملتان ریجن میں ڈی جی خان،لیہ،مظفرگڑھ ،خانیوال،وہاڑی اورلودھراں شامل ہیں،ایک سی این جی سے 50 افراد براہ راست جبکہ ڈیڑھ سے 2 سو افراد بلاواسطہ وابستہ تھے،بند ہونے والے 137سی این جی اسٹیشنز کے باعث تقریباً 27ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website