counter easy hit

گڈانی شپ یارڈ حادثہ ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 18 ہو گئی

Gadani shipyard accident death toll rises to 18 workers

Gadani shipyard accident death toll rises to 18 workers

سماجی کارکن فیصل ایدھی کے مطابق جہاز کے اندر کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ہے

کراچی : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لگنے والی آگ پر 24 گھنٹے گذارنے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی کے بچنے کی امید کم ہے ۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے ملبے سے رات گئے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ۔ 66 سے زائد زخمی کراچی اور لسبیلہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے ۔ ریسکیو آپریشن رات کے اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا ۔ صبح کو ایدھی کے سو رضا کاروں نے دو کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

دوسری جانب کراچی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جو دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لیں گی ۔ سماجی کارکن فیصل ایدھی کے مطابق جہاز کے اندر کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح جہاز میں 2 سلنڈر دھماکے ہوئے ۔ دھماکے کی وجہ سے ہزاروں ٹن وزنی چھت کیلے کے چھلکے کی طرح اڑ گئی ۔ کئی مزدوروں کی لاشیں کافی فاصلے سے ملی تھیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website