counter easy hit

فنڈز کی کمی کے باعث ہاکی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی: دانش کلیم

Hockey

Hockey

لاہور : ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کی بری کارکردگی کی بنیادی وجہ فنڈز کی عدم دستیابی ہے۔

کھلاڑی اور اسٹاف کے لیے سہولیات کی کمی نے اولمپکس کوالیفائنگ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل نکالنے کے بجائے ہاکی فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔