counter easy hit

یوم پاکستان بھر پور قومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل

23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپورقومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں روایتی فوجی پریڈ ہوگی، اس بار پریڈ میں چین، سعودی عرب اور ترک فوج کے دستے بھی شرکت کریں گے جبکہ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ بھی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔

Full preparations to celebrate the Pakistan day with the national spirit

Full preparations to celebrate the Pakistan day with the national spirit

یوم پاکستان پر روایتی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت کے پریڈ ایونیو میں کیا جا ئے گا، تقریب میں صدر، وزیراعظم، جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کے سربراہ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا، اعلی فوجی اور سول حکام شرکت کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق اس بار یوم پاکستان کی پریڈ اس لئے بھی خاص ہوگی کہ عظیم دوست ملک چین کی پیپلزلیبریشن آرمی کی تینوں مسلح افواج، سعودی اسپیشل فورسز کا دستہ اور ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، جہاں پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے وہیں مسلح افواج کے مختلف دستے پریڈ پیش کریں گے۔ مسلح افواج میں شامل ہونے والے جدید ترین فوجی سازو سامان، نئے میزائل اور دفاعی آلات کی نمائش بھی ہوگی، فوجی پریڈ کی تیاریوں کیلئے شاہراہوں کی آرائش شروع کی جاچکی ہے۔ پریڈ کے بعد ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بھی بکھیرے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website