counter easy hit

پھلوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں ، فروٹ چاٹ بنانا محال

راچی : رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس سے کراچی کی خواتین کو افطار کے لیے فروٹ چاٹ کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

fruit-prices-reached-the-sky-makifruit-prices-reached-the-sky-making-fruit-chartng-fruit-chartدن بھر روزے کے بعد افطار پر صحت اور توانائی سے بھرپور پھل مل جائیں تو کیا ہی بات ہے۔ پاکستان میں سالہا سال سے فروٹ چاٹ افطار میں شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن یہی فروٹ چاٹ پھلوں کی قیمتیں بڑھ جانے کے بعد مہنگی پڑنے لگی ہے ۔

خواتین کہتی ہیں کہ شہر قائد میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں ، ڈر ہے کہ افطار میں فروٹ چاٹ کی روایت بھی مہنگائی کی نذر نہ ہو جائے ، پہلے فروٹ چاٹ میں آٹھ دس پھل یکجا کیے جاتے تھے ۔ اب تو دو تین پھل بھی خرید سکیں تو غنیمت ہے۔ افطار میں دیگر ڈشز کے ساتھ بچے اور بڑے فرو ٹ چاٹ ہی شوق سے کھاتے ہیں اسی لیے خواتین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدام اٹھائیں۔