counter easy hit

پرویز مشرف کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت ملنے کے بعد سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے حلقہ انتخاب کا بھی پتہ چل گیاہے، وہ چترال کے حلقہ این اے ون سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

From where will Pervez Musharraf contest in elections?آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق پرویر مشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مشروط عدالتی فیصلے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا اور اپنے کاغذات نامزدگی چترال بھجوادیے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ پرویزمشرف چارمزید حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ سال 2013 کے عام انتخابات میں بھی پرویز مشرف نے حلقہ این سے 312 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دی تھی اور جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان تشریف لا کر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے تو کاغذات وصول کرلیے جائیں گے ، ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے کہا کہ پرویزمشرف کاغزات نامزدگی جمع کروانے پاکستان آئیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔وکیل صفائی نے استدعا کی کہ آپ پرویزمشرف کو گرفتار نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ لکھوائیں جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم لکھوا دیتے ہیں پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے لیکن انہیں خود 13جون کو سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہونا ہوگا۔