counter easy hit

3ماہ سے فجر کی اذان کے وقت کتے کیا کرنا شروع کر دیتے تھے؟ معروف مذہبی سکالر نے کورونا وائرس کو اللہ کی طرف سے عذاب قرار دے دیا، پوری قوم سے استغفار کرنے کی اپیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھ دی ہے،اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی،کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔اس صورتحال کو اللہ کی طرف سے ایک آزمائش اور عذاب قرار دیا جا رہا ہے،عُلماء کرام کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ رات کو ملک بھر کی مساجد میں خصوصی اذانیں دی جائیں گی،اس کے علاوہ عالم دین کی طرف سے بھی ہر وقت توبہ و استغفار کرنے کی ہدایت کی گئی،اسی حوالے سے اب معروف مذہبی سکالر نزیر احمد غازی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کا عذاب ہے۔اور اس متعلق وہ پچھلے تین ماہ سے اپنے پروگرام میں اشارے دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی سکالر نذیر احمد غازی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے مسلسل دیکھ رہے تھے کہ فجر کی اذانوں کے بعد کتے بھونکتے نہیں ہیں بلکہ روتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے کہ جب فجر کی اذانیں ہوتی ہیں تو کتے بھونکتے نہیں ہیں بلکہ رونا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے بعض علمائے حق سے کی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی اور اسے اللہ کی طرف سے کسی بڑی آزمائش کی وارننگ قرار دے دیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کووڈ 19سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42,335 ہو گئی ہے جن میں سے تین تہائی یورپ میں ہلاک ہوئے۔دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 859,431 اور ان میں یورپ میں نصف سے زیادہ 445,928 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔امریکہ اور کینیڈا میں172,071 کیسز اور 3,243 سے زیادہ اموات کورونا سے ہو چکیں۔براعظم ایشیاء میں 108,421 کیسز اور 3,884 اموات ہو چکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website