counter easy hit

گستخانہ خاکوں کی اشاعت ایک طرف اعلان جنگ دوسری طرف معافیاں تلافیاں، فرانسیسی وزیرخارجہ جامعہ الاذہر پہنچ گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے اقدام پر مسلم دنیا میں پائے جانے والے غم وغصے اوربائیکاٹ کے بعد فرانس کی حکومت تنائو میں کمی لانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کے وزیرخارجہ مصر کے دورے پر ہیں جہاں وہ مصر کی حکومت اور جامعۃ الاذہر کے مفتی اعلیٰ سے ملاقات کرینگے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کی اشاعت کے بعد عرب دنیا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے فرانسیسی وزیر خارجہ مصر پہنچ گئے۔ پیرس میں وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ژاں اِیو لدریاں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے تجویز کردہ اس عمل کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد مسلم دنیا میں پائے جانے والے غم و غصے میں کمی لانا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جامعہ الازہر کے مفتی اعلیٰ احمد الطیب سے بھی ملاقات کریں گے۔ احمد الطیب نے صدر ماکروں کے ایک حالیہ لیکن متنازعہ سمجھے جانے والے بیان کو نسل پرستانہ اور نفرت پر مبنی قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی تھی۔

FRENCH, FOREIGN, MINISTER, VISITING, EGYPT, TO, MEET, SHEIKH TAYYAB, RELIGIONS, HEAD, OF, JAMIA AZHAR, UNIVERSITY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website