counter easy hit

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلم امت کی دل آزاری کی گئی، قاری عثمان

Qari Usman

Qari Usman

کراچی (یس ڈیسک) جمعیت علما اسلام ف کے تحت کراچی سمیت کئی شہریوں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب میں جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری عثمان نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں گستاخانہ خاکے شائع کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ فرانسی جریدہ گستاخانہ خاکوں کے اشاعت پر امت مسلمہ سے معافی مانگے، مسلم ممالک اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ دیگر رہنمائوں کا کہناتھا کہ مغرب پہلے اشتعال دلاتا ہے پھر مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیتا ہے۔