counter easy hit

فرانس نے ساتویں صدی کے ہندو مجسمے کا سر کمبوڈیا کو واپس کر دیا

France's seventh-century

France’s seventh-century

پیرس ………فرانسیسی عجائب گھر نے ساتویں صدی کے ہندو مجسمے کا سر 130 سال بعد کمبوڈیا کو واپس کر دیا ہے۔
کمبوڈیا پر حکمرانی کے دوران ہندو دیوتا دشنا اور شوا کے مجسمے کا سر فرانس لے گیا تھا ،کمبوڈیا کی درخواست پر فرانسیسی عجائب گھر نے یہ سر واپس کیا۔کمبوڈیا کی وزارت برائے ثقافت کے ترجمان نے کہا کہ مجسمے کا سر دھڑ سے ملانے کے بعد ایسا لگا جیسا ہم اپنے قومی اثاثے کی روح کو ملا رہے ہیں۔یہ مکمل مجسمہ ٹاکیو صوبے میں واقع نوم ڈا مندر میں تھا اور اس کا سر 1886 میں فرانس لے جایا گیا۔یاد رہے کہ کمبوڈیا کی حکومت کچھ عرصے سے مختلف ممالک سے اپنے یہاں سے بنا اجازت لےجائی گئی اشیا کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے۔تین سال کے دوران امریکی عجائب گھروں اور ناروے میں ایک شخص نے کئی مجسمے کمبوڈیا کو واپس کیے ہیں۔