counter easy hit

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

جنوبی وزیر ستان: تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

Four workers were killed by unknown firing in South Waziristanجنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔ مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔