کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کاافسوسناک واقعہ گزشہ روز صبح نواحی علاقے ٹلہ جوگیاں کے قریب چھمیارہ میں اس وقت پیش آیاجب مزدور کام میںمصروف تھے۔ ایک مزدورزاہداﷲ کوزخمی حالت میں نکال لیاگیا جسے تشویشناک حالت میںجہلم کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق مزدوروں کا تعلق ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں پاگوڑی یونین کونسل پیرآباد سے ہے۔ ان میں رحمت قاری ولد محمد اصغر، صاحبزادہ ولد اقبال زادہ، 2 سگے بھائی نصیب اﷲ اور صابرالرحمن شامل ہیں۔ چاروں مزدوروں کو ان کے آبائی علاقہ شانگلہ پاگوڑی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی میتیں جب علاقہ میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا، ہر طرف فضا سوگوار تھی۔ رواں سال کوئلہ کان کا یہ پانچواں جان لیوا حادثہ ہے۔








