counter easy hit

حلب سے چار ہزار جنگجو اور اہل خانہ کے انخلا کی تیاریاں مکمل

Four thousand fighters and evacuation of families preparations complete from Aleppo

Four thousand fighters and evacuation of families preparations complete from Aleppo

شام کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی حلب سے چار ہزار باغیوں اور ان کے خاندان والوں کے انخلا کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور حلب جلد ہی اسلحے اور جنگجوؤں سے پاک ہو جائے گا۔

ریاستی ٹی وی چینل پر فوٹیج دکھائی جا رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جنوبی حلب کے علاقے رموسہ میں سبز رنگ کی بسی قطار میں کھڑی ہیں۔

تاہم مشرقی حلب سے زخمیوں کو نکالنے والی ایمبولینسوں کو اس وقت واپس ہونا پڑا جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

* حلب میں شدید لڑائی کی وجہ سے انخلا رک گیا

* ’حلب کے محصور علاقوں میں زندگی جہنم ہے‘

* شامی فوج حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب

اس سے قبل شام کے مشرقی حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے نئے معاہدے کا اعلان کیا گیا۔

باغیوں نے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عام شہریوں اور باغی جنگجوؤں کا انخلا جمعرات کی صبح شروع ہو گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں جہاں شہری موجود ہیں ان پر شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شدید بمباری بہت حد تک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حلب میں ان علاقوں پر بےدریغ بمباری کیا جانا جہاں اب بھی باغی موجود ہیں غالباً جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں باغی اب بھی موجود ہیں وہاں شدید بمباری کی جا رہی ہے اور ان علاقوں میں 50 ہزار سے زیادہ شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website