counter easy hit

چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

چارسدہ: چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

Four people were killed in firing on Wednesday in Charsaddaتفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ہری چند میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو جمال آباد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔