counter easy hit

’’ دعوؤں اور عملی کاموں میں فرق۔۔۔‘‘ نہ کوئی کارکن اور نہ ہی کوئی رہنماء۔۔۔ نواز شریف کو خون دینے والے 4 لڑکے کون نکلے؟ جانتے ہی پوری (ن) لیگ حیران رہ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) نواز شریف جو کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزتہ روز  او پازیٹو خون کی ضرورت پڑی اور ڈاکٹروں کی جانب سے خون کی اپیل کی گئی، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک کثیر تعداد سروس اسپتال کے باہر موجود تھی جو کہ خون نواز شریف کو نہ دے سکے بلکہ انکی جگہ 4 طالب علموں نے نواز شریف کو خون دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جب ڈاکٹروں کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے خون کی اپیل کی گئی تو نجی کالج کے 4 طالب علموں کی جانب سے خون دیا گیا، طالبعلموں کی عمر 18 سال سے قریب تھی جن میں سے ڈاکٹروں نے خون کے سفید سلیز لیے ۔ اس موقع پر شہباز شریف کی جانب سے بھی خون دینے کی درخواست دی گئی تھی ، شہباز شریف کے خون کے نمونے بھی لیے گئے لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے شہباز شریف کا خون نہیں لیا ۔

دوسری جانب ابھی ابھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ واز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی ہے، انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جو کہ سروس اسپتال میں زیر علاج ہیں انکی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ہے، خون میاں نواز شریف کے مسوڑوں سے آرہا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منہ سے خون آنا خطرے کی علامت ہے کیونکہ نواز شریف کے جسم میں خون ابھی بھی کم ہے ، ڈاکٹروں کا بورڈ نواز شریف کا طبی معائینہ کر رہا ہے، مسوڑوں سے خون آنے کے بعد ایک با پھر نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جسکی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکی۔ اس حوالے سے سروس اسپتال میں موجود ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور شہباز شریف سمیت کئی لیگی رہنماء سروس اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

four, boys, donated, blood, to, Nawaz Sharied, who, are, other, than, PMLN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website