counter easy hit

مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننا شروع

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا فاورڈ بلاک بننے کی افواہیں درست ثابت ہو گئیں ہیں، پنجاب میں (ن) لیگ کے گڑھ گوجرانوالہ کے لیگی اراکین اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی جلد پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے والے ہیں۔ حکمران جماعت کے نمائندوں کے دعوے اب کسی حد تک درست بھی ثابت ہونے لگے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنے گڑھ گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا تھا اور چھ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ لیکن وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیگی ممبران اسمبلی کی بجائے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو اہمیت دی جارہی ہے۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تاہم لیگی رہنما ان خبروں کی تردید کر رہے ہیں۔