counter easy hit

ایران کےلیےجاسوسی کےالزام میں سابق اسرائیلی وزیرگرفتار

تل ابیب : اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر گونن سگیو کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی سیکورٹی سروس شین بیت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیرگونن سگیو کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شین بیت کا کہنا ہے کہ گونن سگیو90 کی دہائی میں وزیر برائے توانائی تھے اور مبینہ طور ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے انہیں اس وقت ریکروٹ کیا جب وہ نائجیریا میں تھے۔

Former Israeli ministerial in Iran's Sajasassi Kuala Lumpurسابق اسرائیلی وزیر کو مئی میں استوائی گنی کے دورے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے درخواست پران کو اسرائیل بھیجا گیا۔

گونن سگیو جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹرہیں، انہیں 2005ء میں منشیات کی اسمگلنگ اور جعلی سفارتی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یروشلم کی عدالت نے گونن سگیو پرحالت جنگ میں دشمن کی معاونت کرنے اور اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرنے پرفرد جرم عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیر کے کیس کی تفصیلات کو منظرعام پر نہ لانے کا حکم گزشتہ روز ختم ہوا تھا جس کے بعد یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔