counter easy hit

سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Former chairman SECP Zafar Hajjazi was sent to Adiala Jail

Former chairman SECP Zafar Hajjazi was sent to Adiala Jail

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں معطل چیرمین ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے کراس ایگزامینیشن کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹیمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website