counter easy hit

ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سامنے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 20مئی کو چری کوٹ سیکڑ پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پوٹھی گاؤں کے رہائشی 45سالہ محمد عارف زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے پہلے 18 مئی کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جبکہ یہ سلسلہ ماہ رمضان کے دوران زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان متعدد بار بھارت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website