اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کراچی میں متعین انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریاناموٹو جنھوں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ان کی وفات پر وزارت خارجہ کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔انڈونیشیا کے قونصل جنرل بروز ہفتہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں قونصل جنرل ٹوٹوک پریاناموٹو کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔حکومت پاکستان نے قونصل جنرل توتوک پریانامو کے انتقال پر انکے کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کی برادر حکومت سے بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔