counter easy hit

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل خانہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے متحرک

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران قونصل خانے کا دورہ کیا اور ابوظہبی کی گرینڈ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے پہنچے جہاں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور قونصل خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے قونصل خانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے قونصل خانے میں موجود وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی رقم کیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل، ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر خارجہ نے قونصل جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، دبئی کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے موثر طور پرروشناس کروائیں ۔ قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی نے قونصل خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانے نے کورونا وبا کے دوران وطن واپسی کے منتظر 58،500 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا – 4600 ایسے پاکستانی جن کے پاس ملازمت ختم ہونے کے باعث وسائل نہیں تھے ان کے لیے ٹکٹس اور سفری اخراجات کا انتظام کیا -کوروناوبا کے دوران دبئی قونصل خانے نے 17500 راشن بیگز تقسیم کیے اور 359 میتیوں کو پاکستان بھجوانے کا بندوبست کیا ۔ دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔وزیر خارجہ نے مسجد سے ملحق مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے مزار پر بھی حاضری دی۔ انھوں نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا ۔انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزا اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیر خارجہ نے اس عظیم مسجد کی طرز تعمیر اور فنی محاسن کو سراہا۔

FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, VISITED, PAKISTANI, CONSULATE, IN, DUBAI, MEET, WITH, STAFF

FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, OFFERED, JUMA PRAYER, IN, ABU DHABI, GRAND, MOSQUE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website