counter easy hit

پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن میں اٹھائے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا ممبر بننے کے بعد پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کونسل کے دوبارہ انتخاب نے ہمیں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھانے میں ایک انوکھا موقع فراہم کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ہماری دوسری ترجیحات میں دنیا کو اسلامو فوبیا سے لاحق خطرے کے بارے آگاہ اور مسلم امہ کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر جل رہا ہے ، اور وہاں مواصلات کی بندش سمیت مختلف حربوں کے ذریعے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بھارت آزاد مبصرین کو مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں رہا ہے ، لہذا کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کے لئے انسانی حقوق کونسل ایک موثر فورم ہے۔ وزیر خارجہ نے اس عزم۔کا اعادہ کیا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے حق میں جدوجہد میں اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کوسفارتی محاذپرنمایاں کامیابی ملی ہے۔پاکستان واضح برتری سے انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ منتخب ہواہے،191میں سے پاکستان کو169ووٹ ملے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے،بااثر اور بڑےممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ ترقی پذیرممالک نے بھی پاکستان کوووٹ دیاہے۔وزیر خارجہ نے ساتھ دینےپرسب ممالک کاشکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ ووٹ انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3سالہ کارکردگی کوبھی نمایاں کرتاہے،اج پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے۔پاکستان کےکریڈینشل میں ایک اچھا اضافہ ہواہے، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں ایسے میں پاکستان کااس ادارے کاحصہ ہونا بہت اہم کامیابی ہے۔ان انتخابات میں حمایت کے حصول کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے بطور وزیر خارجہ، مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ سے روابط کیے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے،کامیابی انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3سالہ کارکردگی کوبھی نمایاں کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website