counter easy hit

نسل نو کی بہترین تربیت کے لئے علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)نسل نو کی بہترین تربیت کے لئے ضروری ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور فکر کو فروغ دیا جائے۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 143ویں یوم پیدائش پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغا میں کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج اس شخصیت کا یومِ ولادت ہے جنہیں مفکر پاکستان، عظیم فلسفی اور حکیم الامت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں یہ بات کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ آج جس آزاد اور خودمختار ریاست میں ہم اپنی آزادانہ زندگیاں بسر کر رہے ہیں وہ حضرت علامہ اقبال رح کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کلام، قرآن و سنت کی ترجمانی کرتا ہے۔اور آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور ‘ فراست ‘ اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور ‘ فراست ‘ اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا ،نسل نو کی بہترین تربیت کے لئے علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website