اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے مصر کے دورے کے آخری روز قاہرہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور شاہ نذر، ڈی جی مشرق وسطیٰ ڈاکٹر محمد بلال اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے. وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مصر کے دو روزہ دورے کے دوران صدر عبدالفتح السیسی، وزیر خارجہ سامح شکری، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں.اسکے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مصر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء مصر کے دوران مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، وزیر خارجہ سامح شکری، سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں.
🇵🇰 🇪🇬 pic.twitter.com/T3pw8NIhz0— Team SMQ (@TeamSMQ) February 18, 2021
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور انہیں عرب لیگ ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا. pic.twitter.com/0QpF0jc6qI
— Team SMQ (@TeamSMQ) February 18, 2021