counter easy hit

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رضا باقر کو پاکستان کا بیٹا قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رضا باقر کو پاکستان کا بیٹا قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حب الوطنی کی ٹھیکیدار نہ بنے، رضا باقر کم تنخواہ پر پاکستان آ رہے، وہ پاکستان کا بیٹا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کہا جاتا ہے کہ حفیظ شیخ کی تعیناتی آئی ایم ایف کے کہنے پر کی گئی، لیکن کیا پیپلز پارٹی نے بھی حفیظ شیخ کی تعیناتی آئی ایم ایف کے کہنے پر کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بلاوجہ حب الوطنی کی ٹھیکیدار نہ بنے۔ رضا باقر کا انتخاب بطور گورنر اسٹیٹ بینک میرٹ پر ہوا ہے۔ وہ اس انتخاب کا اہل تھا۔ رضا باقر انتہائی کم تنخواہ پر کام کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سابق حکومت کے دور میں آنا تھا. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نامزدگی کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی، این ایف سی ایوارڈ دینا ہماری آئینی ذمے داری ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے، آرٹیکل 160 واضح ہے کہ ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے‘ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایوارڈ سے متعلق ڈار صاحب کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی کوئی کام نہ کر سکی، سب سے زیادہ ذمے دار حکومت سندھ ہے