counter easy hit

پاکستان کی طرف سے لبنانی عوام کیلئے 8 ٹن امدادی سامان روانہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا لبنانی ہم منصب کو فون اور اظہار یکجہتی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں وزیرخارجہ نے بیروت میں ہونے والے حالیہ دھماکوں اور اس المناک سانحہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے مشکل گھری میں لبنان کی مکمل حمایت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ چاربل وہبی سے 4 اگست 2020 کو بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع ، ہزاروں افراد کے زخمی ہونے اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر نے پہلے ہی اس سانحے پر لبنانی قیادت کے نام اپنے پیغامات میں اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان لبنان کے ساتھ برادرانہ طور پر بھرپور حمایت اور یکجہتی لئے کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ قریشی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یکجہتی کے طور پر ارسال کردہ دوائیوں اور اشیائے خوردونوش پر مشتمل 8 ٹن امدادی سامان آج بیروت پہنچائی جائے گی۔ لبنانی عوام کے حوصلے اور صبر کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنی خصوصیت کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے۔ وزیر خارجہ چاربل وہبی نے اس مشکل وقت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے سے اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website