counter easy hit

صرف بالغوں کے لیے : پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین اداکارہ کے کیرئیر کی سب سے بولڈ فلم منظر عام پر

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اور معروف اداکارہ سونم کپور کی ہم جنس پرستی پر مبنی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ منظر عام پر آ چکی ہے ۔ اور اسے باقاعدہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بلآخر ریلیز کردی گئی، ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں سونم کپور ہم جنس پرست لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔فلم میں سونم کے والد کا کردار اْن کے حقیقی والد انیل کپور ہی ادا کر رہے ہیں اور فلم میں راجکمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظرآئیں گی۔معروف فلمی تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کو اچھی ریٹنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ غیرروایتی موضوعات کو مرکزی اداکاروں کی جانب سے اہمیت دی جارہی ہے۔ یقیناً اس سے زندگی اور محبت کے متعلق موضوعات پر صحت مندانہ بحث کا آٖغاز ہو گیا ۔ (ش س م)