امریکی ایف بی آئی نے فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ میں ملوث ملزم سے رات بھر تفتیش کی ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسٹیبان سینٹیا گو پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جاسکتے ہیں ۔

Florida area, the possibility of terrorist crimes suspect
امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز فلوریڈا ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والا ملزم اسٹیبان سنتیاگو فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملے کی نیت سے آیا تھا ۔اس حوالے سے ایف بی آئی نے 26 سالہ ملزم سے رات بھر تفتیش کی، سینٹیاگو پر اسلحہ استعمال کرنے اور لوگوں کی موت کا سبب بننے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کیے جاسکتے ہیں








