counter easy hit

فکسنگ کیس؛ بورڈ کے خزانے سے کئی لاکھ روپے خرچ

کراچی: کئی ماہ گذرنے کے باوجود پی سی بی اسپاٹ  فکسنگ اسکینڈل کو انجام تک نہیں پہنچا سکا، اس  پر اب تک خزانے سے کئی  لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
Fixing case; spending several lakhs rupees from the board treasury

Fixing case; spending several lakhs rupees from the board treasury

ماہ فروری میں پی ایس ایل ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ  اسکینڈل سامنے آنے سے پاکستانی کرکٹ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،بورڈ نے ابتدا میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا، بعد میں مزید کرکٹرز بھی زد میں آئے،کئی ماہ گذرنے کے باوجود اب تک بورڈ اس کیس کو ختم نہیں کر سکا اور بدستور سماعت جاری ہے، مارچ میں تین رکنی ٹریبیونل جسٹس (ر) اصغر حیدر کی زیرسربراہی قائم کیا گیا، اس کے دیگر ارکان سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کو سماعت پر 25 ہزار روپے یومیہ فی کس کے حساب سے ادائیگی ہوتی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 مئی سے18 جولائی تک ٹریبیونل کی29 سماعت ہو چکیں، یوں انھیں 21 لاکھ سے زائد روپے دیے جا چکے ہیں، اسی کے ساتھ وکلا کو بھی فیسیں دینا پڑتی ہیں، یوں بورڈ کے خزانے سے ایک بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدا میں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جلد اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو جائے گا مگر ثبوت اتنے پختہ نہیں کہ کھلاڑیوں کو فوراً سزا سنا دی جاتی، البتہ امید ہے کہ آئندہ ماہ کوئی فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website