counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ اور عمران خان کی 90ء کی دہائی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل امریکی صدر نے پاکستان مخالف بیان دیا جس کا وزیر اعظم عمران خان نے بھر پور طریقے سے اپنے ملک اور پاکستان کیجانب سے دی جانے والی قربانیوں کا دفاع کیا اور امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا ۔

تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ کی عمران خان کے ساتھ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ یہ تصویر 90 کی دہائی میں لی گئی تھی جس میں عمران خان اور ایوانا ٹرمپ دونوں ہی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کی تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والے صارفین طرح طرح کے تبصرے کرنا شروع ہوگئے ۔ ایک صارف محمد شکیل نے یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ’’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے نفرت کی اصل وجہ یہ ہے کہ نوے کی دہائی کے آغاز میں عمران خان ایوانا ٹرمپ کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے پھرتے تھے ،ایوانا ٹرمپ ایوانکا ٹرمپ کی کی ماں ہیں ‘‘۔واضح رہے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کرنے کے منتظر ہیں۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی امداد سے متعلق کہا کہ ‘میں نے 1.3 ارب ڈالر کی امداد بند کی مگر ان کا ہمارے ساتھ رویہ منصفانہ نہیں تھا ۔۔۔ یہ امداد ایسے ہی تھی جیسے پانی۔‘صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ‘ہم پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر وہ دشمن کو اپنے گھر میں پناہ دیتے ہیں اور اُن کی پُشت پناہی بھی کرتے ہیں اور یہ سب ہم برداشت نہیں کر سکتے۔

first,wife,of, donald trump, got, snapped, with, Imran Khan, at, a, time, in, 1990

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website