counter easy hit

مولانا فضل الرحمان کو پہلا جھٹکا۔۔۔ پیپلز پارٹی نے مولانا کے دھرنے میں شرکت سے انکار کر دیا

First shock to Maulana Fazlur Rehman The PPP refuses to attend Maulana's sit-in

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی غیر جمہوری احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن کی کیسے اور کس حد تک مدد کر سکتے ہیں پیپلز پارٹی اجلاس میں فیصلہ کریگی ،مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں،ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،ہم ہر جمہوری احتجاج میں مولانا صاحب کا ساتھ دیں گے ، بس دھرنا معاملہ پر اختلاف ہے ، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے اور کسی کو دوسرو ں کی حدود میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری بزنس کمیونٹی اتنی پریشان ہوچکی کہ وہ آرمی چیف کے پس چلے گئی۔انہوںنے کہاکہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے ، دوسروں کی حدود مین مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پارلیمان کو غیر فعال کردیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو سلیکٹرز کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ،ایک سال میں تبدیلی سرکار کی حکومت اور سلیکٹیڈ وزیراعظم ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین یہاں تک کے ان کی خواتین کو بھی جیلوں میں بھجوادیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا مگر لاکھوں گھروں کو گرا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر دن بدن ٹیکسز کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ ساری اپوزیشن کو پتا ہے کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنا اجلاس بلایا ہوا ہے جس میں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کیسے اور کس حد تک مولانا فضل الرحمن کی مدد کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان خود عوام کے مسائل کو پارلیمان میں حل کرنے کی جگہ انہیں باہر نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے اس مہنگائی سے نجات چاہیے تو تو عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں،ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقہ کی آواز بلند کی ہے،مولاناصاحب نے آزادی مارچ کا فیصلہ اپنی پارٹی کے ساتھ مشاورت کرکے کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہم اپوزیشن جماعتیں ملکر ایک جلسہ کریں،پیپلز پارٹی حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں قانون سے ہٹ کر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے کیسز راولپنڈی بھیجے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی شہری کا حق ہے کہ جہاں اپ پر الزام لگے آ پکا ٹرائل وہی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت خود پارلیمان کو بند کر رہی ہے، ایسا اسپیکر ہے جو کسی کو بولنے نہیں دیتا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایس آئی کو ہمارے کیس میں ملوث نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہماراپہلا جج وہ ہے ن لیگ والا جج ہے جو خود وڈیو کیس میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنڈی میں ایسا کیا ہے ، ذولفقار بھٹو کو پھانسی پنڈی میں دی گئی ہے،آصف علی زرادری پر بھی پنڈی میں کیسز بنائے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے سال سے جو تماشہ چل رہا ہے، آپ سب کے سامنے ہے، اربوں روپے کی کہانیاں سنانے کے بعد ایک ریفرنس دائر ہوا، کوئی ثبوت ہے اور نا ہی کوئی کیس، صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کا الزام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بنا کسی جرم کے 11 سال جیل کاٹی، ہم ان کا ظلم بھی برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھرنے کے علاوہ ہر سطح پر مولانا کے ساتھ ہو گی، مولانا کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کریگی تاہم اگرشک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پر ہیں تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکن کہتے ہیں حکومت سے ہماری جان کب چھڑوائیں گے، ہر جمہوری احتجاج کا ساتھ دیں گے لیکن کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سندھ حکومت کو خطرے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سندھ حکومت پر حملہ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کامیاب نہیں ہو سکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website