counter easy hit

پہلی کورونا ویکسین،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو لگا دی گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا سے بچائو کی ویکسین نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو لگائی گئی ہے۔ اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور سب کو خیر وعافیت سے رکھے‘۔ انھوں نے اسے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کام کرنے والی ٹیم کو سراہتے ہیں۔سیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق ٹیم کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا ہے کہ مستقبل زیادہ خوبصورت اور اچھا ہو گا۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ہم نیوز نے امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویکسین لگوانے کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ’’ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور سب کو خیر و عافیت سے رکھے‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website