counter easy hit

اقوام متحدہ، تخفیف اسلحہ بارے پاکستان کی قراردادیں بھاری اکثریت سےمنظور، جوہری اسلحہ نہ رکھنے والے ممالک کو دھمکی پر بھی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تخفیف اسلحہ بارے قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کرلیں۔غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے ارکان کی بڑی تعداد جن میں چین اور جاپان بھی شامل ہیں نے قرار داد کی حمایت کی تاہم امریکہ، بھارت اور یورپی ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اقوام میں پاکستان کے مستقل مشن کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کو جوہری اسلحہ کے استعمال کی دھمکی یا ان کے استعمال سے تحفظ کی یقین دہانی کے معاہدے بارے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ جس کی 193 رکنی جنرل اسمبلی بھی جلد منظوری دے دے گی۔ پاکستان کی طرف سے یہ قرارداد جس کا عنوان ’جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کو جوہری اسلحہ کے استعمال کی دھمکی یا ان کے استعمال سے تحفظ کی یقین دہانی بارے موثر بین الاقوامی انتظامات کی تکمیل‘ہے تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور سے متعلق جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں پیش کی گئی قرار داد کی حمایت میں 119 ووٹ پڑے جبکہ کسی بھی رکن نے اس قرار داد کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔60 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرار داد کی منظوری سے جنرل اسمبلی اس عزم کا اظہار کرے گی کہ ایٹمی ممالک کی طرف سے جوہری صلاحیت نہ رکھنے والے ممالک کو جوہری اسلحہ کے استعمال یا استعمال کی دھمکیوں سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری معاہدے اور دیگر بین الاقوامی انتظامات کی ضرورت ہے۔ قرار داد کے مطابق چونکہ کانفرنس اور ڈس آرمامنٹ اور جوہری اسلحہ پر بین الاقوامی کنونشن کا اصولی طورپر اس معاملہ پر کوئی اعتراض نہیں اس لئے تمام ممالک بالخصوص جوہری اسلحہ رکھنے والے ممالک ایسے موثر معاہدے کے لئے مل کر کام کریں جس کی پابندی سب کے لئے ضروری ہو۔یہ قرار داد منظوری کے لئے آئندہ ماہ جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔اس قرار داد کے ساتھ علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ بارے پاکستان کی مزید تین قرار دادیں بھی جنرل اسمبلی میں پیش کی جائیں گی جن کی منظوری جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔اس قرار دادوں کو بھی رکن ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے

https://twitter.com/i/status/1326562465191170049

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website