اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اہم تجارتی راہداری کی حیثیت سے پاکستان نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں گوادر سے افغان تجارتی نقل وحمل کا آغازہوگیا۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سوشل میڈیا پراہم ترین پیشرفت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر سے افغانستان کیلئے بلک کارگو کی پہلی کھیپ کی نقل و حمل کا آج سے آج سے آغاز ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید تجارتی کھیپ روانگی کیلئے تیار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹرانزٹ ملک کی حیثیت سے اپنے قدم جماتتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
The first transit consignment of bulk cargo through Gwadar to Afghanistan started today. Several consignments are lined up for coming days. We have crossed another milestone towards establishing our credentials as a transit country.