counter easy hit

نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ، سعودی عرب میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں تقریب میں بھی حملہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نیدر لینڈ میں قائم سعودی سفارتخانے پر علی الصبح فائرنگ کردی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس رہورٹ میں فائرنگ سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دی ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر صبح 6 بجے فائرنگ کی گئی۔ڈچ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور ہم سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ مقامی چینلز پر نشر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کے خول سڑک پر بکھرے پڑے ہیں جبکہ سفارت خانے کی کھڑی پر گولیوں کے نشان ہیں۔ ڈچ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کے پیچھے چھپے اسباب کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں۔ دوسری جانب سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کو ‘بزدلانہ حملہ’ قرار دیا گیاعلاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ نیدرلینڈز میں موجود سعودی شہری محتاط رہیں۔ سعودی سفارتخانے نے واقعے سے متعلق فوری رد عمل پر نیدرلینڈز کے حکام کی تعریف کی ہے۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ وہ واقعے کی تحقیقات اور اس کے پیچھے موجود افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر حملے کا واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب پر بم حملے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں کئی یورپی سفارت کار بھی شریک تھے۔اس ضمن میں فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں جنگ عظیم اول کے خاتمے سے متعلق سالانہ تقریب جاری تھی جس میں فرانس سمیت کئی قونصل خانوں کے عہدیدار شریک تھے’۔

FIRING, ON, US CONSULATE, IN, NETHARLAND


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے میں سعودی عرب کے ایک شہری نے چاقو سے حملہ بھی کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا جبکہ اسی روز فرانس کے شہر نیس میں واقع چرچ میں چاقو کے حملے میں 3 افراد مارے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website