counter easy hit

بریکنگ نیوز: فردوس عاشق اعوان کو ’عینک‘ کانمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا گیا، مگر کیوں ؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نےمعاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ’’عینک ‘‘ کا نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان آٹے کے بحران کا الزام میڈیا پر لگا رہی ہیں کہ آٹا بحران میڈیا کا پیدا کردہ ہے،اُن کے اس بیان پرتعجب ہے۔تفصیلات

ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی

 

کے مطابق اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق چشمے کا نمبر تبدیل کروا کے غریب عوام کے نظروں سے بحران کو دیکھے،پھر اِن کو معلوم ہو گا کہ آٹا کس بھاؤ پر بک رہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور وزراء نہ کبھی بازار گئے نہ کبھی انھوں نے خرید و فروخت کی،اگر سلیکٹڈ وزراء بازار گئے ہوتے تو وہ ٹماٹر کی جگہ دہی کے استعمال کامشورہ نہ دیتے۔اُنہوں نےکہاکہ سلیکٹڈ ،سلیکٹڈ ہوتے ہیں وہ عوام کے ووٹ کے محتاج نہیں ہوتے اس لیےسلیکٹڈوزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیر کو عوام کا دکھ درد نہیں،سلیکٹڈ حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم رواں رکھا،سلیکٹڈ نے پارلیمنٹ کو بے اختیار بنا رکھا ہے۔ اُنہوں نےکہاکہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری عروج پرہے،سب بحرانوں کی ذمہ داری سلیکٹڈ پرعائد ہوتی ہے،موجودہ سلیکٹڈ حکومت عوام کےقہر سےڈرے

ایک ڈرامہ جس کی ریٹنگ انتہا کو چھو رہی ہے لیکن عورت پاکستان کی بدنام ہو رہی ہے۔۔۔۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون صحافی نے پورے معاشرے کو آئینہ دکھا دیا

 

جس صورت حال کا عوام سامنا کر رہے ہیں، ایسا نہ ہو ملک میں انار کی نہ پھیل جائے،اگر ملک میں انار کی پھیلی تو اس کی ذمہ داری سیلیکٹڈ اور سیلیکٹرز پر عائد ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کے بحران پر ایکشن لیا ہے، آٹا بحران پر 376 فلور ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 170 فلور ملز کا کوٹہ منسوخ اور تقریباً سوا 9 کروڑ جرمانہ کیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے بحران سے بچایا، پچھلے ڈیڑھ سال سے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا، اب جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی سے متعلق کوئی شکوہ نہیں سنائی دیتا۔ قانون سازی کے عمل میں 40 سے زائد بلز منظور ہوئے ہیں۔

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

کسی بھی اسمبلی میں ایک سال میں اتنی قانون سازی نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال 60 فیصد اضلاع میں صحت کارڈ جاری کیے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 45 فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں پر لگ چکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے کابینہ اور ارکان صوبائی اسمبلی سو فیصد مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہٹلر مودی کے اقدامات کی وجہ سے کشمیر میں کرفیو ہے، شہریت متنازعہ قانون پر پورا بھارت اس وقت سراپا احتجاج ہے۔ چین نے بھی کشمیر ایشو پر بھارت سے مؤقف کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان کی بدولت دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN, ASKED, TO, CHANGE, HER, GLASSES, NUMBER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website