counter easy hit

فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا سب سے پر امن ملک قرار

Finland was once again the most peaceful country in the world

Finland was once again the most peaceful country in the world

ڈ اکنامک فورم نے فن لینڈ کو ایک بار پھر دنیا کا سب سے پر امن جبکہ پاکستان کو چوتھا غیر محفوظ ملک قرار دے دیا ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل ٹریول اینڈ ٹورازم رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ پرامن اور محفوظ ممالک میں فن لینڈ سب سے آگے ہے ۔ رپورٹ میں سیکورٹی کے حوالے سے فن لینڈ چھ عشاریہ سات پوائنٹس دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کو تین عشاریہ صفر چار پوائنٹس دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرامن ممالک یورپ میں ہیں جبکہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک لاطینی امریکا ، افریقا ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہیں ۔ فن لینڈ کے بعد دوسرا نمبر قطر اور تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے ۔

خطرناک ممالک کی فہرست میں نائیجیریا کے علاوہ کولمبیا، یمن ، پاکستان ، وینزویلا، مصر، ایل سیلوا ڈور اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں جب کہ بھارت غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website