
Finance Ministry announces to maintain prices of petroleum products
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے پٹرول 3 روپے 67 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 7 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سفارش تھی۔ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔








