counter easy hit

برطانیہ میں فلمی انداز کی چوری

لاہور: جرائم کی دنیا میں اب ٹیکنالوجی کا استعمال فروغ پا رہا ہے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس ٹاؤن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور ایک گھر کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف23 سیکنڈ کے اندر فلمی انداز میں مہنگی ترین بی ایم ڈبلیو کا ر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

Filmi style theft in UKواضح رہے ہائی ٹیک ریلے ڈیوائس ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کی طرح دکھائی دیتی ہے جو لگژری گاڑیوں کو بغیر چابی کے سٹارٹ کر دیتی ہے جبکہ برطانیہ میں اس سے قبل چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں چوروں نے اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سگنل کیچ کئے اور مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے۔