counter easy hit

فلم ” ٹرمینیٹر- 5 جینیسیز” کا نیا ٹریلر منظر عام پر آ گیا

Terminator 5

Terminator 5

نیویارک (یس ڈیسک) مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم ” ٹرمینیٹر-5جینیسیز” کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے جس میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ہدایت کارایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔دیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ ” ٹرمینیٹر-5جینیسیز”نامی اس فلم میں آرنلڈ کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنری، جے کے سمنز اور میٹ اسمتھ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

170ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت یکم جولائی 2015کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ ٹرمینیٹرسلسلے کی اب تک چار فلمیں بالترتیب 1984، 1991 ،2003 اور2009 میں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

جنہوں نے نہ صرف باکس آفس پر طویل عرصے تک راج کیا بلکہ مداحوں میںآج تک بیحد مقبول ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ جدید روبوٹس پر مبنی اس کڑی کی پانچویں فلم کس طرح دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے گی۔