counter easy hit

تھرلر فلم ریگریشن کا انٹرنیشنل ٹیزر ٹریلر جاری

Reguration

Reguration

واشنگٹن (یس ڈیسک) ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کی امریکن اسپینش تھرلر فلم’’ریگریشن‘‘ کا انٹرنیشنل ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایتکار الیجنڈرو امین بار کی اس فلم میں ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کیساتھ ڈیوڈ ڈینک،ڈیون باسٹک،ایرون ایشمور اور ایڈم بچر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

فرنینڈو بویرا اور کرسٹینا پیووسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ایک باپ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر ایسے جرم کا الزام ہے جو اُسکی یاداشت میں محفوظ ہی نہیں ۔ہارر،سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال28اگست کو امریکی سینما گھروں میں ریلز کی جائیگی۔