counter easy hit

فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کا نیا ٹریلر جاری

In The Heart Of The Sea

In The Heart Of The Sea

نیویارک (یس ڈیسک) سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم ان دی ہارٹ آف دی سی ( In The Heart Of The Sea) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بینجامن واکر، سیلین مرفی، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئرلے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم آئندہ برس 15 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔